میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہبازشریف سیاسی محاذپرمتحرک،حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے کافیصلہ

شہبازشریف سیاسی محاذپرمتحرک،حکومت مخالف تحریک میں تیزی لانے کافیصلہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و صدر مسلم لیگ (ن)ضمنی انتخابات میں اپنی پارٹی کی پے درپے کامیابیوں کے بعد سیاسی محاذ پر متحرک ہوگئے۔ شہباز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک میں تیزی لانے کے لیے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔ ن لیگ پیپلز پارٹی یا دیگر کی بجائے حکومتی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنائے گی۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک میں تیزی کے لیے حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔ذرائع ن لیگ کے مطابق شہباز شریف کی حکمت عملی کے تحت ن لیگ اب صرف حکومت کو آڑے ہاتھوں لے گی۔ ن لیگ پیپلز پارٹی یا دیگر جماعتوں کی بجائے حکومتی پالیسیوں کو اپنا ہدف رکھے گی۔ن لیگ نے عید کے بعد حکومت کے خلاف بھرپو ر مہم چلانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اس حوالے سے شہباز شریف نے ن لیگ کے اہم رہنماوں کو ٹاسک سونپنا شروع کر دئیے ہیں۔شہباز شریف نے اہم لیگی رہنماوں کو حکومت کی خارجہ۔معاشی اور آئی ایم ایف کی ڈیل پر تنقید کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کو وکلا ونگ کومتحرک کردارکے لیے تیارکرنے کو کہہ دیا گیا،حکومتی وزرا کی جانب سے عدلیہ پر تنقید کا بھرپور جواب دینے کا ٹاسک وکلا ونگ کے سپرد کیا جائے گا۔لیگی ذرائع کے مطابق احسن اقبال کو سی پیک اور حکومت کی معاشی پالیسوں پر تنقید کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو حکومت پر دبا وڈالنے کے لیے پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں