سٹی کونسل اجلاس ، جماعت اسلامی، پیپلز پارٹی ارکان میں ہاتھا پائی
ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ اپریل ۲۰۲۶
شیئر کریں
جماعت اسلامی کی پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید
جھگڑے پر اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا،میئر کراچیکی اراکین کو روکنے کی کوشش
کراچی میں کے ایم سی سٹی کونسل اجلاس کے دوران جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی کے ارکان میں ہاتھا پائی ہوگئی، جھگڑے کے باعث اجلاس کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے اراکین کو روکنے کی کوشش کی، جماعت اسلامی نے پی پی رکن کی نشست اپوزیشن لیڈر سے آگے رکھنے پر تنقید کی، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے سٹی کونسل اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ بحیثیت میئر کراچی سب کے سامنے جوابدہ ہوں، آپ جو سوال پوچھیں گے میں جوابدہ رہوں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس شہر اور ملک کو تاقیامت رہنا ہے، اپنے کردار سے آنے والی نسلوں کیلئے فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔


