میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن  نے سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن کے حوالے سے رپورٹ جمع کروا دی

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن کے حوالے سے رپورٹ جمع کروا دی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۱ اپریل ۲۰۲۳

شیئر کریں

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں پنجاب الیکشن کے حوالے سے رپورٹ جمع کروا دی۔ منگل کو سربمہر لفافے میں الیکشن کمیشن عملہ رپورٹ لے کر سپریم کورٹ پہنچا، الیکشن کمیشن نے رپورٹ رجسٹرار آفس جمع کروا دی۔ عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کو فنڈز کی فراہمی سے متعلق آج رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا تھا، رپورٹ چیف جسٹس، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر کو چیمبرز میں پیش کی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے حکومت کو پنجاب کو الیکشن کیلئے 10 اپریل تک فنڈز فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت نے سیکورٹی کی فراہمی اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے متعلق رپورٹ جمع کرانے کی بھی ہدایت کی تھی، عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے مناسب حکم جاری کرنے کا عندیہ دیا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں