میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مساجد ،مدارس کی آزای پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،فضل الرحمن

مساجد ،مدارس کی آزای پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،فضل الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ اپریل ۲۰۲۱

شیئر کریں

ملک میں جلد بڑی حقیقی تبدیلی آئے گی،آئین کی بالا دستی اور عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ملک کو اہل دیانتدار،بااعتمادقیادت کیلئے لائحہ عمل کے ذریعے بحرانوں سے نجات دلائیں گے،علماء مشائخ حقیقی تبدیلی کے ضامن ہوتے ہیں انھیں اغیار کے اشاروں پر جعلی مینڈیت والوں کے خلاف میدان میں آنا ہوگا، مساجدو مدارس کے حوالے سے علما ء و مشائخ کی مشاورت کے بغیربنایاگیاکوئی بھی قانون وپابندیاں قبول نہیں ۔ وقف املاک ایکٹ کے خلاف ملک گیرتحریک کی ضرورت ہے علما ء و مشائخ کو ایک پیج پر آنا ہوگا ۔ مساجدومدارس کی آزادی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن نے چیئرمین علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان سفیرامن پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھیج پیر جٹا سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا پیر صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی نے فون کر کے مولانا فضل الرحمن کی ان کی عیادت کرتے ہوئے خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کی دعا اور نیک تمناوں کا اظہار کیا اس موقع پر باہمی امور اور ملکی سیاسی ،داخلی ،خارجی ، وقف املاک ایکٹ اور مساجد ودینی مدارس پر پابندیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ وقف املاک ایکٹ در اصل اسلام اور نظریہ پاکستان پر حملہ ہے اس کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملک بھرکے تمام مسالک کے علما کرام و مشائخ عظام نے اس ایکٹ کومستردکردیاہے اگرحکومت نے ہوش کے ناخن نہ لیے توملک میں افراتفری پیداہوگی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی استعمار جنوبی ایشیا میں نئے ایجنڈے اور نئی سازش کے ساتھ برسرعمل ہے اس موقع پر تمام دینی جماعتوں اور علماء مشائخ کو متحد اور متفق ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ دینی مدارس اور خانقائی نظام کو ختم کرناسامراج کا خصوصی ایجنڈا ہے قرآن کی آواز کو ختم کیا جارہا ہے ہم اپنی نسل کو شکنجوں میں جکڑ نے نہیں دیں گے ،اس کے خلاف بھرپور مذاحمتی تحریک چلائیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں