میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈینیل پرل قتل کیس، سپریم کورٹ میں اپیل آئندہ ہفتے متوقع

ڈینیل پرل قتل کیس، سپریم کورٹ میں اپیل آئندہ ہفتے متوقع

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ اپریل ۲۰۲۰

شیئر کریں

غیر ملکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل آئندہ ہفتے سپریم کور ٹ میں دائر کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف رواں ہفتے عدالت عظمیٰ جانے کا اعلان کیا تھا مگر اس پر عمل نہ ہوسکا،سندھ کے پراسیکیوٹر جنرل فیاض شاہ نے اٹارنی جنرل جاوید خان سے اس حوالے سے مشاورت کی ہے ۔ذرائع کے مطابق سندھ کی حکومت اس معاملے پر وزارت داخلہ سے بھی رابطے میں ہے اور اپیل کا ڈرافٹ میچور کیا جارہا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈینیل پرل قتل کیس میں سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کے لیے ڈرافٹ کی تیاری کے ساتھ وکیل کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوئی۔واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے سندھ ہائی کورٹ نے امریکی صحافی ڈینیئل پرل کے اغوا اور قتل کے کیس میں 3 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 4 مجرموں کی اپیلوں پر 18 سال بعد فیصلہ سناتے ہوئے مجرم احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید کی سزا میں تبدیل کردیا تھا۔امریکی صحافی ڈینیئل پرل کو 2002ء میں کراچی سے اغواء کرنے کے بعد قتل کیا گیا تھا۔انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے مجرم احمد عمر شیخ کو سزائے موت سنائی تھی۔عدالت نے 3 مجرموں فہد نسیم، شیخ عادل اور سلمان ثاقب کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔مجرمان کے وکلاء کے نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت 10 سال تک ملتوی رہی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں