ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر ہوتی ہوں وقار یونس کی اہلیہ نہیں، فریال
شیئر کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کی اہلیہ ڈاکٹر فریال نے بتایا ہے کہ انہیں آسٹریلیا میں بطور ڈاکٹر خدمات سرانجام دینا اچھا لگتا ہے ، ڈیوٹی کے دوران کسی کونہیں بتاتی کہ میں وقار یونس کی اہلیہ ہوں، ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر ہوتی ہوں وقار یونس کی اہلیہ نہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایمرجنسی کی صورت حال میں فر ض نبھا رہے ہیں اور ہم سب کو ہمت کرکے آگے آنا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ کورونا وائرس کا تعلق عمر سے نہیں، جوان افراد بھی ہلاک ہو رہے ہیں، موت دردناک ہوتی ہے وہ چاہے وائرس سے ہو یا کسی بھی حادثے سے ۔انہوںنے کہاکہ ہم ہیروز نہیں بلکہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں، دنیا بھر سے ڈاکٹرز کی خدمات کو سراہا جا رہا ہے جو خوشگوار احساس ہے ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر وقاریونس نے کہا کہ موجودہ صورت حال ایک چیلنج ہے اور میں کورونا وائرس سے نفسیاتی طور پرحساس ہوگیا ہوں۔وقار یونس نے بتایا کہ اہلیہ ہسپتال میں ہوتی ہیں اور وہ گھر کے کام کرتے اور صبح کا ناشتہ بھی بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال ایک چیلنج ہے ، کورونا وائرس سے نفسیاتی طور پرحساس ہوگیا ہوں، بچے بڑے ہوگئے ہیں اور میں سب کی دیکھ بھال کررہا ہوں۔سابق کرکٹر نے بتایا کہ وہ گھر میں کھانا پکانے ، برتن دھونے اور دیگر کاموں کی تربیت لے رہے ہیں۔کرکٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ 2010اور11کے بعد بالرز آرہے ہیں اور گزشتہ 11سال ملک میں کوئی سیریز نہیں ہوئی۔ وقار یونس نے امید ظاہر کی کہ ہوم سیریز کے لیے اچھی توانائی کے حامل کھلاڑی آگے آئیں گے ۔