پی آئی اے میزبان کے غائب ہونے پر انتظامیہ کا سخت ایکشن ،پیرس میں رپورٹ درج
شیئر کریں
پیرس میں پی آئی اے کی فضائی میزبان شازیہ سعید کے پراسرار فرار ہونے کے معاملہ پر انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا ہے ، پیرس میں موجود انتظامیہ نے فضائی میزبان کے فرار ہونے سے متعلق پاکستانی سفارت خانے کو بھی آگاہ کردیا۔اس کے علاوہ پی آئی اے کے اسٹیشن منیجر پیرس نے فضائی میزبان شازیہ سعید کی پراسرار گمشدگی سے متعلق پیرس پولیس اسٹیشن میں بھی رپورٹ درج کرادی ہے ۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے پرسرار لاپتہ ہونے سے متعلق پیر س ایئرپورٹ اتھارٹی اور امیگریشن حکام کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے ، جنرل ڈکلیئریشن پر پیرس آنے والے پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر سختی کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں پیرس امیگریشن اتھارٹی نے فضائی میزبانوں کے جنرل ڈکلیئریشن کے ساتھ ساتھ پاسپورٹ رکھوانے پر بھی غور کیا جارہا ہے ۔پیرس میں یہ پہلا واقعہ ہوا ہے کہ پی آئی اے کی فضائی میزبان پراسرار طور پر فرار ہوگئی تھی پیرس سے لاہور پہنچنے والے فضائی میزبانوں سے بھی شازیہ سعید سے متعلق پوچھ گچھ شروع کردی گئی ہے ۔