میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کل بھوشن یادیو ولد سدھیر یادیو۔۔۔مختصر حالاتِ زندگی

کل بھوشن یادیو ولد سدھیر یادیو۔۔۔مختصر حالاتِ زندگی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ اپریل ۲۰۱۷

شیئر کریں

بھارتی را ایجنٹ46 سالہ کل بھوشن یادیوکے والد کا نام سدھیر یادیو ہے ،کل بھوشن 2بچوں کا باپ اور ممبئی کے علاقے ہیرانندانی کا رہائشی ہے ۔اس نے 1987 میں انڈین نیشنل ڈیفنس اکیڈمی پونا جوائن کی جبکہ 1991 میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔2001 میں بھارتی نیول انٹیلی جنس میں شمولیت اختیار کی۔2003 میں اچانک نیوی سے ریٹائرمنٹ لے کر ایران میں حسین مبارک پٹیل کے نام کے ساتھ کارگو اور فیری سروس کے کاروبار کا آغاز کیا۔ یہ جاسوس اس قدر چالاک ہے کہ اس نے مسلمان ہونے کے جسمانی تقاضے بھی پورے کئے تاکہ کوئی اس پر شک نہ کرسکے۔ ایران کے بندرگاہ چاہ بہار میں جیولری کے کاروبار میں اس کا ایک اور پارٹنر بھی ہے، جو اسے سرحد پار کرانے آیا اور ساروان بارڈ پر تفتان کی طرف چھوڑ کر گیا۔
بھارتی نیول انٹیلی جنس نے کل بھوشن کو ایران میں اس لئے تعینات کیا تاکہ وہاں سے یہ بلوچستان میں بدامنی پیدا کرسکے اور شر پسندوں کو فنڈنگ کرے۔ دو ہزار تیرہ میں کل بھوشن نے ”را“ کے ساتھ بھی کام شروع کردیا۔ کل بھوشن کی ذمہ داریوں میں بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کو مسلح تربیت دینا، بندرگاہوں کو تباہ کرنے کی پلاننگ، پاکستان میں دہشت گردی، فرقہ ورانہ فسادات، ٹارگٹ کلنگ کے لئے دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرتا تھا۔ کل بھوشن یادیو ”را“ کے انیل گپتا کے ماتحت کام کرتا تھا اور اجیت دول کے ساتھ بھی رابطے میں تھا۔ وہ تین مارچ 2016 کو ایران سے بلوچستان داخل ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ کل بھوشن یادیو کے پاسپورٹ پراس کا نام حسین مبارک پٹیل درج ہے۔ اس کے پاس سے پاکستان اور صوبہ بلوچستان کے نقشے برآمد ہوئے جبکہ امریکی ، ایرانی اور پاکستانی کرنسی بھی اس کے پاس تھی۔
اپنے اعترافی بیان کی ویڈیو میں کل بھوشن یادیو نے "را”، بھارتی نیوی سے تعلق اور پاکستان میں گڑبڑ کرانے کا اعتراف کیا،ویڈیو بیان میں کل بھوشن نے تسلیم کیا کہ وہ ممبئی کا رہائشی اور بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے۔ کل بھوشن نے ایرانی شہر چاہ بہار میں جیولرز شاپ کھولی۔ 2013ءمیں باقاعدہ "را” میں شامل کیا گیا ، ۔کل بھوشن ” را "کے جوائنٹ سیکرٹری انیل کمارگپتا کے ماتحت کام کرتا تھا۔ بھارتی مشیر قومی سلامتی اور "را” سربراہ سے رابطے میں تھا۔
کلبھوشن نے گوادر کے جس ہوٹل میں چینی باشندے مقیم تھے، وہاں بم دھماکا کرایا، بھارتی جاسوس کے بلوچ لبریشن موومنٹ سے رابطے تھے۔ اسے مہران بیس حملے کیلئے فنڈنگ اور کراچی میں ایس ایس پی چوہدری اسلم کے قتل کے حوالے سے بھی اس کو معلومات تھیں، جب کہ گیس پائپ لائنز اور ریلوے ٹریکس کو نشانہ بنانے سمیت مختلف تخریبی کارروائیاں ان کے اہداف میں شامل تھا،اس نے را کے 30 سے 40 تربیت یافتہ دہشت گردوں کو گوادر اور جیوانی سمیت مختلف راستوں سے پاکستان میں داخل کرانا تھا۔ کل بھوشن نے جاسوسی سرگرمیوں کیلئے مسلمان نام رکھا اور بوٹس کے کاروبار میں گڈانی کا چکر لگایا اور اسکریپ ڈیلر کے طورپر بھی کاروبار کرتا رہا۔
ایران میں بھی جاسوسی:
کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد پاکستان کی جانب سے یہ معاملہ ایران کے ساتھ اٹھایا گیا، جس پر اس سازش کا پردہ فاش ہوا کہ کلبھوشن ایران میں بھی ڈبل گیم کھیل رہا تھا، اس موقع پر ایرانی قیادت کی جانب سے واضح الفاظ میں کہا گیا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران پاکستان کے ساتھ ہے، کلبھوشن کی گرفتاری کے بعد ایران کی جانب سے بھی وہاں موجود اس کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جب کہ ایران میں بھی موجود ان کا نیٹ ورک پکڑا گیا، تاہم یہ بات سامنے نہ آسکی کہ آیا ایران نے پاکستان کے ساتھ یہ معلومات شیئر کی ہیں یا نہیں، ایک مغربی ملک بھی اس دہشت گردی، جاسوسی اور فنڈنگ میں کلیدی کردار ادا کر رہا تھا۔
افغانستان میں روابط :
کلبھوشن نیٹ ورک کے افغانستان میں بھی تعلقات کا انکشاف اس نے اپنی اعترافی بیان کی ویڈیو میں کیا، کلبھوشن کا کہنا تھا کہ فضل اللہ اور دیگر دہشت گردوں کو بھی تخریبی کارروائیوں میں فنڈنگ کیلئے را کی جانب سے فنڈنگ کی گئی۔
ایف آئی آر کا اندراج:
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے صحافیوں سے غیر رسمی گفت گو میں بتایا تھا کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کےخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے،جب کہ عدالتی کارروائی شروع کرنے کیلئے سوالات کی فہرست تیار کرکے بھارت بھیجی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس کے خلاف کیس تیار ہورہا ہے، ڈوزیئرکامقصدبھارت کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کو ظاہر کرنا تھا، بھارت کے اسٹیٹ ایکٹر پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، ہمیں ڈوزیئر سے متعلق پذیرائی ملی ہے، ہمارا مو¿قف تسلیم کیا جارہاہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں