کیا اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو ہلاک ہو گئے؟ ایرانی میڈیا پر قیاس آرائیاں
شیئر کریں
ایران نے نیتن یاہو کے ممکنہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ان کے بھائی کی ہلاکت ہوئی
7مارچ کو سرکاری بیان جاری کیا ،6مارچ کو بیرشیبا میں حملے کے مقام کا دورہ کر چکے ہیں،رپورٹ
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے زخمی یا ہلاک ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں پر مبنی رپورٹ شائع کی ہے، تاہم اس دعوے کے حق میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ حالیہ دنوں میں نیتن یاہو کی نئی ویڈیوز سامنے نہ آنے، ان کی رہائش گاہ کے اردگرد سکیورٹی سخت ہونے اور بعض سفارتی ملاقاتوں کے ملتوی ہونے کی وجہ سے ان کے بارے میں شکوک و شبہات پیدا ہوئے ہیں۔اس رپورٹ میں سابق امریکی انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رِٹر کے ایک بیان کا حوالہ بھی دیا گیا جس میں دعوی کیا گیا کہ ایران نے نیتن یاہو کے ممکنہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا اور اس حملے میں ان کے بھائی کی ہلاکت ہوئی۔ تاہم تسنیم نیوز نے خود بھی تسلیم کیا کہ اس دعوے کی کوئی سرکاری تصدیق یا تردید موجود نہیں۔دوسری جانب دستیاب معلومات کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے 7مارچ کو ایک سرکاری بیان جاری کیا تھا جبکہ اسرائیلی حکام کے مطابق وہ 6مارچ کو بیرشیبا میں ایک حملے کے مقام کا دورہ بھی کر چکے ہیں۔اسرائیلی حکام نے اس سے قبل بھی ایسے دعوں کو "جعلی خبریں” قرار دیا تھا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں اکثر نامکمل معلومات یا افواہوں کو بنیاد بنا کر سازشی نظریات پھیلائے جاتے ہیں۔


