میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئل کمپنیوں کو 113 ارب کا فائدہ پہنچانے کا انکشاف

آئل کمپنیوں کو 113 ارب کا فائدہ پہنچانے کا انکشاف

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مارچ ۲۰۲۶

شیئر کریں

عوام پر پٹرول اور ڈیزل بم گرا کر حکومت کا ملکی تاریخ کابڑا اسکینڈل منظر عام پر آ گیا
پیٹرول قیمت بڑھا کر حکومت نے پی ایس او اور باقی پیٹرولیم کمپنیوں کو تحفہ دیا ، زبیر عمر

عوام پر پٹرول بم گرا کر آئل کمپنیوں کو 113 ارب روپے کا فائدہ پہنچائے جانے کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اضافے سے متعلق حکومت کا بڑا اسکینڈل منظر عام پر آ گیا۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ زبیر عمر نے انکشاف کیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کیا گیا۔زبیر عمر نے انکشاف کیا کہ حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل مہنگا کر کے آئل کمپنیوں کو 113 ارب روپے کا اضافہ پہنچایا گیا۔ اسی حوالے سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی جانب سے بھی بڑے انکشاف کیے گئے ہیں۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرول کی قیمت کے حوالے سے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے میں مجھے کرپشن کی بو آرہی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر بہت زیادہ مانیٹرنگ کرتے تو کوئی ذخیرہ اندوزی نہیں کرتا۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے تو بہتر تھا ٹیکس بڑھا دیتے، پیٹرول، ڈیزل 55روپے مہنگا کرنے سے پاکستان میں بہت مہنگائی آئے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آنے والی مہنگائی سے پاکستان کے عوام مزید پسے گی، قیمتیں ہی بڑھانی تھیں اس کا بوجھ حکومت کو خود اٹھانا چاہیے تھا۔سابق وزیرخزانہ نے کہا کہ معلوم نہیں کیوں پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے معاملے میں مجھے کرپشن کی بو آرہی ہے، ایسا لگتا ہے پٹرول کی قیمت بڑھا کر حکومت کی طرف سے پی ایس او سمیت باقی پٹرولیم کمپنیوں کو تحفہ دیا گیا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ جب سستا پٹرول خریدا تھا تو اسی قیمت پرفروخت کرنا چاہیے تھا، جب مہنگا پٹرول خریدتے تو پھر قیمتیں بڑھا دیتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں