میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ ماحولیات، وزیر اعلیٰ کے آتے ہی سسٹم افسران کی واپسی

محکمہ ماحولیات، وزیر اعلیٰ کے آتے ہی سسٹم افسران کی واپسی

ویب ڈیسک
پیر, ۱۱ مارچ ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کے واپس آتے ہی محکمہ ماحولیات سندھ میں سسٹم کے افسران کی واپسی، 10 سال ڈی جی سیپا رہنے والے نعیم مغل نے دوبارہ عہدے کا چارج سنبھال لیا، کراچی کے صنعتکاروں سے دوبارہ بھاری وصولی شروع ہونے کا امکان۔ ذرائع کے مطابق سندھ میں نگران حکومت کے قیام کے بعد محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی (سیپا) کے ڈائریکٹر جنرل نعیم احمد مغل نے قومی مفاد کے خلاف کوئی بلنڈر کیا جس کے بعد سابق نگران وزیراعلی مقبول باقر نے ڈی جی سیپا نعیم مغل کو سائیڈ لائن پر جانے کی ہدایت کی جس پر نعیم مغل نے اپنے کسی بااعتماد افسر کو ڈی جی کی چارج دینے کی فرمائش کی جس کے بعد نگران حکومت میں وارث علی گبول کو قائم مقام ڈی جی سیپا کی چارج دی گئی۔ سندھ میں عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی کامیابی اور مراد علی شاہ کے وزیراعلی منتخب ہونے کے بعد نعیم مغل ڈی جی سیپا تعینات ہو گئے ہیں۔ نعیم احمد مغل نے تعینات ہوتے ہی اپنے پرانے چہیتے افسران ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی اور دیگر کو اہم اختیارات سے نواز دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر منیر عباسی اور دیگر افسران کراچی کے صنعتکاروں سے ماحولیاتی منظوریوں، انوائرمنٹل مینیجمنٹ پلان اور دیگر معاملات کی مد میں بھاری کرپشن کی وصولی شروع کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں