میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کامیدان میں اترنے کا فیصلہ، انتخابی ریلی کی آج قیادت کرنے کا اعلان

عمران خان کامیدان میں اترنے کا فیصلہ، انتخابی ریلی کی آج قیادت کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے آج دوپہر 2 بجے انتخابی ریلی کی قیادت کرنے کا اعلان کردیا۔کارکنوں سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہور میں انتخابی ریلی کی قیادت کروں گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھے اپنے گھر میں ظل شاہ کی آواز آتی تھی، ظل شاہ ایک ملنگ اور اسپیشل چائلڈ تھا، اسلام آباد میں 25 مئی کو ظل شاہ کا بازو توڑ دیا تھا، ظل شاہ کو حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔عمران خان نے کہا کہ محسن نقوی کو پی ٹی آئی سے نفرت کرنے کی وجہ سے وزیر اعلیٰ بنایا گیا، ظل شاہ کو مارنے کے بعد پہلے مجھ پر قتل کا مقدمہ بنایا، اب آئی جی پولیس کہتے ہیں کہ ظل شاہ کی موت ایک حادثہ ہے، آئی جی کو شرم آنی چاہیے پہلے قتل کہا اب حادثہ کہہ رہے ہیں، قتل کو کور اپ کرنے کیلئے لوگوں سے بیانات دلوا رہے ہیں، ظل شاہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ لکھنے والوں پر شدید دباؤ ڈالا گیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اس سے اندازہ لگالیں گے کہ یہ لوگ قوم کو کتنا بیوقوف سمجھتے ہیں، جو بات خواجہ آصف نے کہی وہی بات کہنے پر شہباز گل پر پرچہ کیا گیا، نا معلوم افراد نے فیصلہ دیا کہ شہباز گل اور اعظم سواتی پر تشدد نہیں ہوا،جنہوں نے مجھے قتل کرنا تھا وہ آج حکومت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ اگر سابق وزیراعظم کو انصاف نہیں مل سکتا تو عام آدمی کو کیسے ملے گا؟ قوم کا سب سے بڑا مجرم آصف زرداری سندھ میں بیٹھا ہوا ہے، سندھ میں زمینیوں پر قبضے کیلئے غریبوں کی عورتیں تک اٹھا لیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لندن میں بیٹھا سزا یافتہ بھگوڑا اس ملک کے فیصلے کر رہا ہے، خون کے آخری قطرے تک ان کا مقابلہ کروں گا، قوم کو اپنے مستقبل کیلئے میرا ساتھ دینا ہوگا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں