میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب زدہ ،کرپٹ رہنماؤں کی چھٹی،پی ٹی آئی میں نوجوانوں کو ٹکٹ دینے کی سفارش

نیب زدہ ،کرپٹ رہنماؤں کی چھٹی،پی ٹی آئی میں نوجوانوں کو ٹکٹ دینے کی سفارش

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ٹی آئی کی ایڈوائزی کونسل نے نیب زدہ، کرپشن میں ملوث اور وفاداریاں بدلنے والے رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ نہ دینے اور نوجوان قیادت کو ا?گے لانے کی سفارش کردی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں چئیرمین ایڈوائزری کونسل کی سفارشات عمران خان کو موصول ہوگئیں، چیئرمین ایڈوائزری کونسل کے سربراہ حامد خان نے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق رپورٹ پیش کردی۔ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پارٹی مقبولیت عروج پر ہے، الیکٹیبلز کے بجائے پارٹی کے پرانے لوگوں کو ٹکٹ دی جائے، بار بار سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے والے رہنماؤں کو پارٹی ٹکٹ نہ دیا جائے۔رپورٹ میں نیب زدہ اور کرپشن میں ملوث رہنماؤں کو بھی ٹکٹ دینے سے گریز کی سفارش کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ نوجوان قیادت کو سامنے لایا جائے۔ایڈوائزری کونسل نے مشورہ دیا ہے کہ مخلص، نظریاتی اور نوجوان قیادت کو کرپٹ رہنماؤں پر ترجیح دی جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں