میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
تصاویر بتاتی ہیں علی بلال پر تشدد ہوا ،پوری تفتیش نہیں ہوئی ،فواد چودھری

تصاویر بتاتی ہیں علی بلال پر تشدد ہوا ،پوری تفتیش نہیں ہوئی ،فواد چودھری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد حسین چودھری نے ظل شاہ کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصاویر بتاتی ہیں علی بلال پر تشدد ہوا ،پوری تفتیش نہیں ہوئی ،قتل کو حادثہ قراردیدیا گیا،پہلے کرائم منسٹرکا ٹائٹل شہبازشریف کے پاس تھا، اب یہ محسن نقوی کے پاس آگیا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرفواد چودھری نے پی ٹی آئی کارکن علی بلال عرف ظل شاہ کی موت کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تصاویر بتاتی ہیں کہ علی بلال پر تشدد ہوا ہے، پوری تفتیش نہیں ہوئی اور قتل کو حادثہ قراردے دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ اس وقت طاقت کے نشے میں ہیں، اچانک بارہ بجے حکم آتا ہے اور دفعہ 144 نافذ کر دی جاتی، مطالبہ کرتے ہیں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، علی بلال کو لاٹھیاں ماری گئیں، ویڈیو سامنے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو کام سے روکا جائے، ظل شاہ کے قتل پر قانونی کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ مارٹم میں وزیرصحت کا کیا کام؟ پنجاب حکومت خود کہتی ہے کہ قتل ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کرائم منسٹرکا ٹائٹل شہبازشریف کے پاس تھا، اب یہ ٹائٹل محسن نقوی کے پاس آگیا ہے، حکومت جانے کے بعدان میں وعدہ معاف گواہ کی دوڑ ہوگی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں