عمران خان حالات بدل سکتے ہیں اور نہ نواز شریف، مفتاح اسماعیل
شیئر کریں
سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عمران خان حالات بدل سکتے ہیں اور نہ نواز شریف، جب تک ملک میں منظم اصلاحات نہیں لائی جاتیں تب تک کوئی سیاسی رہنما اس نظام کو بہتر نہیں کر سکتا۔ ایک خصوصی انٹرویو میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ مسلم لیگ ن قطعی طور پر آنے والے انتخابات میں سوئپ نہیں کرے گی۔مفتاح اسماعیل کا ماننا ہے کہ پاکستانیوں کے پاس چاہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہوں، ان کی پارٹی کے قائد نواز شریف ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ہوں یا مارشل لا سمیت کوئی بھی نظام اس وقت تک نہیں بدلے گا جب تک کہ ہم اپنے نظام میں تبدیلی نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں مفتاح نے جیو ڈیجیٹل کو بتایا کہ وہ اب انتخابی سیاست میں حصہ نہیں لیں گے اور اپنے سیمینارز کے بعد سوچیں گے کہ انہیں زندگی میں آگے کیا کرنا ہے۔