تحریکِ کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دونگا،، وزیرِ اعظم
شیئر کریں
وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا، تحریکِ عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس ختم ہو گیا، جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، فواد چوہدری، فرخ حبیب، دیگر رہنماؤں اور قانونی ٹیم نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں آئندہ کی حکمتِ عملی طے کر لی گئی، تحریکِ عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینئر رہنمائوں نے موجودہ صورتِ حال سے نمٹنے کی تجاویز دیں، تحریکِ عدم اعتماد کے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اتحادیوں کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ میں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں ہوں، پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر قابو پا لیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیرِ اعظم نے اجلاس میں یہ بھی کہا کہ تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔انہوںنے کہاکہ ایسا پلان تیار کررکھا ہے ان کو سمجھ نہیں آنی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینئر رہنما نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے۔وزیرِ خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہو لینے دیں، اسے سرپرائز دیں گے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد تکنیکی بنیاد پر ناکام بنانے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔