میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنر ،وزیراعلی کو پنجاب کے اراکین اسمبلی سے رابطے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

گورنر ،وزیراعلی کو پنجاب کے اراکین اسمبلی سے رابطے کا ٹاسک سونپ دیا گیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وزیراعظم عمرا ن خان نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو مشاورت سے کام کرنے پر زوردیتے ہوئے کہاہے کہ مرکز میں عدم اعتماد سے نمٹنے کے بعد پنجاب میں فیصلے کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے دورہ لاہورکے دوران گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس میں صوبے کے امور سمیت موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی محاذ پر پہلا اور اہم مرحلہ اسلام آباد ہے، حکومت سیاسی محاذ پر پر اعتماد اور مستحکم ہے، اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم نے گورنر اور وزیراعلی پنجاب کو مشاورت سے کام کرنے پر زور دیا اور پنجاب کے اراکین قو می و صوبائی اسمبلی سے رابطے کا ٹاسک بھی سونپا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکز میں عدم اعتماد سے نمٹنے کے بعد پنجاب میں فیصلے کیے جائیں گے، یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جہانگیر ترین گروپ سمیت اتحادی (ق)لیگ سے بہتر روابط رکھے جائیںتاکہ بہتر فیصلہ ہوسکے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان کو حالیہ دنوں میں اراکین اسمبلی سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی تفصیلی آگاہ کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں