میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صائمہ ریورا بنگلوز کی غیر قانونی بکنگ روکنے میں ایس بی سے اے ناکام

صائمہ ریورا بنگلوز کی غیر قانونی بکنگ روکنے میں ایس بی سے اے ناکام

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۱ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صائمہ ریورا بنگلوز کی غیرقانونی بکنگ نہ روک سکی، ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ کی ملی بھگت سے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی گئیں، ایس بی سی اے شوکاز جاری کرنے کے بعد خاموش، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے پروجیکٹ صائمہ ریورا بنگلوز کی بکنگ بند نہ کرا سکی، رہائشی پلاٹس کی اسکیم کی این او سی پر بلڈر نے الاٹیز کو بنگلوز فروخت کرکے چونا لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ایس بی سی اے نے صائمہ ریورا کو شوکاز جاری کیا تھا تاہم ابھی تک این او سی نہیں لی گئی اور ایس بی سی اے نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے ، ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر قاسم آباد عرس ڈاوچ نے چمک سے چندھیا کر انفرادی طور پر بنگلوز کو منظور کیاہے۔ واضح رہے کہ قواعد و ضوابط کے مطابق رہائشی اسکیم میں بنگلوز بیچنے کیلئے مذکورہ اسکیم کی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے ٹائپ ڈیزائن میں این او سی لینی ہوتی ہے لیکن بلڈرز نے بنگلوز کی ٹائپ ڈیزائن منظوری کے بغیر ہی 50 سے زائد بنگلوز کے انفرادی نقشے منظور کرائے تھے، اس غیر قانونی کام کا راستا عرس ڈاوچ کے ساتھ مل کر صائمہ کا نام خراب کرنے والے ذیشان ذکی نے نکالا تھا۔ ذیشان ذکی ان دنوں مختلف خاندانی تنازعات میں گھرے ہیں اور وراثت کے جائز حق کو دینے میں اپنے خاندان کے دیگر جائز وارثوں سے دامن چھڑا رہے ہیں۔ نمائندہ جرأت نے ذیشان ذکی سے متنازع صائمہ ریورا بنگلوز کے حوالے سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا ، مگر اُنہوں نے اپنا موقف دینے کے لیے کسی رابطے کا کوئی جواب نہیں دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں