میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ بااثر کرپٹ ڈائریکٹر شہزاد کھوکھرگرفتار

سندھ بلڈنگ بااثر کرپٹ ڈائریکٹر شہزاد کھوکھرگرفتار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ مارچ ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ڈائریکٹر جنرل ” شمس الدین سومرو ” نے ڈنڈا اٹھا لیا انتہائی طاقتور و بااثر ” اسسٹنٹ ڈائریکٹر گڈاپ زون ” شہزاد کھوکھر” کو رشوت و غیرقانونی تعمیرات کرانے پر ایس بی سی اے کے تھانے میں لاک اپ کرادیا ادھر نام چین راشی و کرپٹ ڈائریکٹر شہزاد کھوکر کے لاک اپ کی خبر دیگر راشی و کرپٹ افسران و اہلکاروں پر بجلی بن کر گری اور درجنوں افسران کا مجمع ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شمس الدین سومرو کے دفتر فرسٹ فلور پر پہنچ گیا ادھر انتہائی بااعتماد و باوثوق اندرونی ادارتی زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شمس الدین سومرو نے آفس میں بات چیت کیلے آنے والے افسران کو جھاڑ پلا دی اور راشی و کرپٹ افسر شیزاد کھوکھر کے خلاف قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کیلے احکامات بھی جاری کردیے مگر کچھ دیر بعد مزکورہ راشی و کرپٹ افسر کو رہائی مل گئی اس رہائی سے متعلق ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہزاد کھوکر کی رہائی کے حوالے سے تمام تر دباؤ مسترد کرتے ہوئے قانونی کاروائی کا اعادہ کیا مگر دوسری طرف شہزاد کھوکر کی فیملی کی جانب سے درخواست اور درگزر کے معاملے پر ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی شمس الدین سومرو نے تھانہ ایس بی سی اے کو شہزاد کھوکر کو رہا آزاد کرنے کے احکامات جاری کیے ادھر زرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شمس الدین سومرو نے شہزاد کھوکر کو سخت تنبہ وارنگ دیتے ہوئے کہا کہ آیندہ ملنے والی شکایات پر سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی یاد رئے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے جن ( 28) افسران کو معطلی کا سامنا تھا ان میں شہزاد کھوکر کا نام بھی شامل تھا موصوف اجکل گڈاپ زون میں بحیثیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہا ہے واضح رہے گڈاپ زون اسوقت غیرقانونی تعمیرات و تعمیراتی مافیا کی جنت میں تبدیل ہوگیا ہئے جسکا سیرا ” عارف ” نامی شخص کے سر ہئے جلد گڈاپ زون سے متعلق چونکا دینے والی تحقیقاتی رپورٹ شائع کی جائے گی ڈی جی کے اس اچانک ایکشن سے کرپٹ ادارتی مافیا کے ہاتھ پیر پھول گئے تھے مختلف سیاسی سماجی مزہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سمیت تمام تحقیقاتی اداروں سے اٹھائے گئے حلف اور اپنے فرائض منصبی کے مطابق سخت ترین قانونی و تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں