میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زائد اثاثے ،منظور وسان کی ضمانت میں 13 مئی تک توسیع

زائد اثاثے ،منظور وسان کی ضمانت میں 13 مئی تک توسیع

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق نیب انکوائری میں رہنما پیپلزپارٹی منظور وسان کی ضمانت میں 13 مئی تک توسیع کر دی ۔ بدھ کو درخواست ضمانت کی سماعت پر رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان اور ڈائریکٹر نیب سکھر سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔دوران سماعت ڈائریکٹر نیب نے کہا کہ منظور وسان کے خلاف بے نامی جائیدادیں ہیں، انکوائری مکمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہے لہذا مہلت دی جائے ۔چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیئیکہ ایسا نہ ہو کہ کھودا پہاڑ اور نکلا چوہا وہ بھی مرا ہوا والا معاملہ ہو، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب قوانین میں ترمیم کے باعث منظور وسان کو کچھ ریلیف ملے گا۔عدالت نے نیب حکام کو انکوائری مکمل کرنے کے لیے 8 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں