میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم، کراچی میں بھی ہوائیں سرد ہوگئیں

مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم، کراچی میں بھی ہوائیں سرد ہوگئیں

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ مارچ ۲۰۲۰

شیئر کریں

پاکستان میں مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہوتے ہی کراچی میں بھی ہوائیں سرد ہوگئیں۔ محکمہ موسمیات نے شہر میں درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہناہے مغربی ہوائوں کا نیا سسٹم ایران سے پاکستان میں داخل ہوگیا ہے ، مغربی ہواؤں کے سسٹم کے زیر اثر کراچی میں بھی سرد ہوائیں چلنے لگیں ، شمال مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 27 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ترجمان محکمہ موسمیات نے شہر میں درجہ حرارت مزید گرنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن بھر ہوائیں 27سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں موسم خشک رہے گا ، اس وقت شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب19 فیصد ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت29سے 31ڈگری تک رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں