19وفاقی بیورو کریٹس کی دُہری شہریت کا انکشاف
جرات ڈیسک
بدھ, ۱۱ فروری ۲۰۲۶
شیئر کریں
گریڈ 22 کے دو ۔ گریڈ21 کے دو ۔ گریڈ 20 کے چھ۔ گریڈ 19 کے 7 اور گریڈ 18 کے دو افسران شامل
گریڈ 18سے 22کے 19وفاقی بیورو کریٹس کی دُہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی مرتب کردہ رپورٹ کے مطابق دوہری شہریت کے حامل افسران میں گریڈ 22 کے دو ۔ گریڈ21 کے دو ۔ گریڈ 20 کے چھ۔ گریڈ 19 کے 7 اور گریڈ 18 کے دو افسران شامل ہیں۔ جن میں اسپیشل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سارہ سعید برطانیہ کی شہریت رکھتی ہیں۔ پا کستان ایڈ منسٹریٹو سروس کے گریڈ بائیس کے افسر علی سر فراز حسین برطانیہ کی شہریت رکھتے ہیں۔ وہ جنیوا میں ڈبلیو ٹی او میں مستقل مندوب کے طور پر تعینات ہیں۔ پولیس سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ضعیم اقبال شیخ برطانیہ کی شہریت رکھتے ہیں۔ سیکریٹریریٹ گروپ کی گریڈ اکیس کی افسر ثمرا حسان کنیڈا کی شہریت رکھتی ہیں۔


