میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹرمپ کی حماس کو آخری مہلت، جہنم کے دروازے کھولنے کی دھمکی

ٹرمپ کی حماس کو آخری مہلت، جہنم کے دروازے کھولنے کی دھمکی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۱ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

ہفتے کے روز بنجمن نیتن یاہو سے معاہدے کی منسوخی کے بارے میں بات کر سکتا ہوں، گفتگو

حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری میں ناکامی اور معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کے بعد اسرائیلی جنگی قیدیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے اعلان کے رد عمل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔

ٹرمپ نے حماس کو آخری مہلت دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر حماس نے تمام قیدیوں کو ایک ساتھ واپس نہ کیا تو اس پرجہنم کے دروازے کھل جائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی طرف سے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کی دھمکی کوخوفناک قرار دیتے ہوئے فلسطینی تحریک کوحقیقی جہنم کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگرتمام قیدیوں کو ہفتے کی دوپہر تک واپس نہ کیا گیا تو مزید مہلت نہیں ملے گی اور حماس پر جھنم کے دروازے کھل جائیں گے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں صحافیوں سے کہا کہ اگر حماس اگلے ہفتے کی دوپہر تک تمام قیدیوں کو رہا نہیں کرتی ہے تو اسرائیل کو غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کومنسوخ کر دینا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں ہفتے کے روز بنجمن نیتن یاہو سے معاہدے کی منسوخی کے باریمیں بات کر سکتا ہوں۔اس کے علاوہ ٹرمپ نے اردن اور مصر کو غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی قبول کرنے پر زور دیتے ہوئے دھمکی دی کہ اگر ان ملکوں نے فلسطینی پناہ گزینوں کو آنے سے روکا تو ان کی امداد روک دی جائے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں