میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز، واٹرٹینکرز کو روک کر احتجاج

عوام کے صبرکا پیمانہ لبریز، واٹرٹینکرز کو روک کر احتجاج

ویب ڈیسک
منگل, ۱۱ فروری ۲۰۲۵

شیئر کریں

 

ہیوی ٹریفک کے خلاف موثر کارروائیاں نہ ہونے پر شہری سڑکوں پر نکل آئے
ناگن چورنگی پر متعدد واٹرٹینکرز کی چابیاں نکال لیں، ڈرائیوز کے پاس لائسنس نہیں تھے

ہیوی ٹریفک کے خلاف موثر کارروائیاں نہ ہونے پر شہری احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے ۔ شہریوں نے ناگن چورنگی پر دن دہاڑے دندناتے متعدد واٹرٹینکرز کو روکا اور ان کی چابیاں نکال لیں۔۔مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو روک کر ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ شہریوں کی جانب سے روکے گئے کسی واٹر ٹینکر ڈرائیور کے پاس لائسنس نہیں تھا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے واٹر ٹینکروں کے شہر میں داخلے کے اوقات سے مستثنی ہونے کے بیان پر شہریوں نے ردعمل دیا کہ بے شک گاڑیاں مستثنیٰ ہوں ڈرائیورز کو لائسنس سے استثنیٰ ٹریفک پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں