میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جے یو آئی کا آج سندھ میں سڑکیں جام کرنے کا اعلان

جے یو آئی کا آج سندھ میں سڑکیں جام کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۱ فروری ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ:شاہنواز خاصخیلی)سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں نے انتخابات مسترد کردیئے، پیپلزپارٹی پر دھاندلی کے الزام، جی یو آئی نے آج سندھ بھر میں 28مقامات سے روڈ بند کرنے کا اعلان کردیا، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا کل اجلاس طلب، پیپلزپارٹی نے مخالفین کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کردیا، سائرہ بانو کی آرمی چیف سے نوٹس لینے کی اپیل، جعلی سندھ حکومت کے خلاف اعلان بغاوت اور زرداری لیگ کے خلاف جھاد کا اعلان کرتا ہوں، علامہ راشد محمود سومرو کا سکھر دہرنے سے خطاب، تفصیلات کے مطابق سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں نے انتخابات مسترد کرتے ہوئے تحریک کا اعلان کردیا ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف جماعتوں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جی یو آئی نے پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو جعلی حکومت قرار دیتے ہوئے مزاحمت کا اعلان کردیا ہے، پی ایس 22 پنوعاقل کے انتخابی نتائج کا اعلان نہ کرنے پر جمعیت علمائے اسلام کے سینکڑوں کارکنان نے پبلک اسکول سکھر کے سامنے دہرنا دے کر روڈ بلاک کردیا، دہرنے سے خطاب کرتے ہوئے جی یو آئی سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، زرداری صاحب اسٹیبلشمنٹ آپ سے ڈرتی ہوگی لیکن جمعیت کے جیالے آپ سے نہیں ڈرتے، زرداری صاحب اسٹیبلشمنٹ آپ کی غلامی کرتی ہوگی لیکن ہم آزاد ہیں اور زرداری کی غلامی سے انکار کرتے ہیں، علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ اب حکومت کرکے دکھا دیکھیں کیسے حکومت چلاتے ہو، جعلی سندھ حکومت کے خلاف علم بغاوت اور زرداری لیگ کے خلاف اعلان جھاد جا اعلان کرتا ہوں، اب یا زرداری کی حکومت ہوگی یا ہمارے گردنیں ہون گین، زرداری کی جعلی حکومت چلے یہ نہیں ہو سکتا، الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کرے، علامہ راشد محمود سومرو نے الیکشن کمشنر سندھ، ڈی آر او اور آر کو مخاطب ہوتے کہا مطالبات منظور نہیں ہوئے تو آج سندھ بھر کے 28 مقامات پر دہرنے کا آغاز ہوگا اور سندھ کے تمام راستے بند کردیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ کندھ کوٹ، ٹھل، شکارپور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، سکھر سمیت دیگر علاقوں میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی جائے، تحریک کے دوسرے مرحلے میں احتجاج کے ساتھ جمع کو پنجاب کے جانب والے تمام راستے بند کردیئے جائیں گے اور جس دن جعلی حکومت اسمبلی میں حلف لی گی تو 10 لاکھ کارکنان کے ساتھ سندھ اسمبلی کا گھیرا کیا جائے گا، دوسری جانب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے صدر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کو لانے کا مقصد ہوگا جو وہ پورا نہیں کر سکتے، وہ سندھ کا سودا نہیں کرینگے، 15 سال میں کون سی کارکردگی ہے جو کلین سوئپ دیا گیا، دھاندلی کرنا پیپلزپارٹی کی بس کی بات نہیں ہے وہ کہیں اور سے ہوئی ہے، صبح ناشتے کے وقت اور رات کے کھانے کے دوران دھاندلی کی گئی، صبح بیلٹ پیپر لے جائے گے اور رات کے کھانے کے دوران واپس بیلٹ پیپرز میں ڈالے گئے، سید صدرالدین شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کی کون سی کارکردگی ہے جو انہیں سیٹیں دی گئیں ان کے پاس تو ووٹرز ہی نہیں ہیں، انہیں پیچھے کیا گیا لیکن وہ پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں، کل اتحادیوں کے ساتھ اجلاس جس میں لائحہ عمل طئہ کیا جائے گا، انہوں نے کارکنان سے کہا کہ یہ جو گونگے بہرے لائن سے چنے گئے ہیں ان سے کوئی امید نہیں رکھنا، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں، بدین میں مرزا گروپ کی جانب سے ہزاروں افراد کے ساتھ ریلی نکال کر انتخابی نتائج کو مسترد کردیا ہے، دوسری جانب سندھ میں پیپلزپارٹی مخالف امیدواروں کی حمایتیوں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا گیا ہے جس میں پولیس کا بھرپور استعمال کیا جا رہا ہے، حلقہ این اے 210 سانگھڑ کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی امیدوار سائرہ بانو نے اپنے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ حلقے میں موجود ہے، وہان پر 11 لوگوں پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے، ٹریکٹر جلائے گئے ہیں اور پانی بند کیا جا رہا ہے جبکہ گھر جلانے کی دہمکیاں دی جا رہی ہیں، انہوں نے آرمی چیف جرنل عاصم منیر سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کو انتقامی کارروائیوں سے بچائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں