میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کا 15فروری سے ہڑتال کا اعلان

گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کا 15فروری سے ہڑتال کا اعلان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ فروری ۲۰۲۱

شیئر کریں

گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ نے ہیلتھ رسک الاونس کی عدم ادائیگی پر15فروری سے ہڑتال کا اعلان کردیا، ڈاو یونیورسٹی ملازمین نے ویکسینیشن مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے ہیلتھ ملازمین نے رسک الاونس کی عدم ادائیگی پر کراچی پریس کلب پر ہڑتال کرنے کا عندیہ دے دیا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک پڑتال جاری رہے گی، مطالبات میں ہیلتھ رسک الاونس کی مستقلی، سروس اسٹرکچر اور شہدا پیکج شامل ہے۔جی ایچ اے نے کہا کہ کووڈ ورکرز کی منتقلی اور نرسوں کی رکرومنٹ بھی مطالبات کا حصہ ہیں اور، اب مطالبات نہ مانے گئے تو وزیر اعلی ہاؤس کی جانب مارچ کریں گے۔دوسری جانب ڈاو یونیورسٹی ملازمین کو بھی ہیلتھ رسک الاونس کی ادائیگی نہیں کی گئی جس پر ملازمین نے کرونا ویکسینیشن مہم کے بائیکاٹ کی دھمکی دے دی۔ملازمین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت سندھ نے الاونس ادا نہ کیا تو احتجاج ہوگا، ہیلتھ رسک الاونس صرف من پسند افراد کو دیا جارہا ہے۔ڈاو یونیورسٹی ملازمین کا کہنا ہے کہ الاونس احکامات کے مطابق تمام فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو دیا جائے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں