میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طیبہ کے والد نے ملزمان کو معاف کردیا سیشن جج اہلیہ کی ضمانت منظور

طیبہ کے والد نے ملزمان کو معاف کردیا سیشن جج اہلیہ کی ضمانت منظور

منتظم
هفته, ۱۱ فروری ۲۰۱۷

شیئر کریں


پہلے سپریم کورٹ کے دبائو میں آنے کے باعث بیان سے مکرگیا تھا‘ اعظم خان
ہوش وحواس میں راجا خرم اور ان کی اہلیہ کو معاف کرتا ہوں‘ سیشن کورٹ میں بیان
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) اسلام آباد کی مقامی عدالت میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے دوران کم سن ملازمہ کے والد اعظم نے اپنے بیان حلفی میں ایک مرتبہ پھر ملزم جج اور ان کی اہلیہ کو معاف کردیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ ایند سیشن عدالت میں طیبہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران کیس میں نامزد ملزم ایڈیشنل سیشن جج راجا خرم عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج راجاآصف نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ طیبہ کے والدین کون ہیں؟ جس پر اعظم خان نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ‘میں بچی کاوالد ہوں۔طیبہ کے والد اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے ایڈیشنل سیشن جج اور ان کی اہلیہ کو معاف کردیا۔اعظم نے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ وہ سپریم کورٹ میں دباؤ میں آگئے تھے اور یہ مقدمہ بے بنیاد ہے، لہٰذا وہ ایڈیشنل سیشن جج کیخلاف مقدمے سے دستبردار ہورہے ہیں، ایڈیشنل سیشن جج راجا آصف نے بچی کے والد سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے بیان دے کر پھر مکر گئے تھے، ڈرنے کی ضرورت نہیں، عدالت آپ کا تحفظ کریگی جس پر اعظم نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں ہوش و حواس میں راجا خرم اور ان کی اہلیہ کو معاف کرتا ہوں، بعدازاں عدالت نے 30،30 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض راجا خرم اور ان کی اہلیہ ماہین ظفر کی ضمانت منظور کرلی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں