خیبر پختونخوا حکومت کیعوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں،وزیراعظم
شیئر کریں
خیبر پختونخوا عوام کے مسائل جانتا ہوں، اپنے دائرہ اختیارکے تحت اقدامات کر رہے ہیں
عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،اجلاس کے شرکاء سے گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہیں خیبر پختونخوا کے عوام کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، وفاقی حکومت اپنے دائرہ اختیار کے تحت مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندگان سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل وفاقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیح ہے۔ اجلاس کے شرکاء نے وزیراعظم سے کہا کہ خیبر پخونخوا حکومت ناکام ہوچکی ہے،گورننس نام کی کوئی چیز نہیں۔ صحت، تعلیم، انفرااسٹرکچر اور عوامی فلاح کے لیے کوئی واضح پالیسی موجود نہیں، عوامی مسائل پر خیبر پختونخوا حکومت کی کوئی توجہ نہیں ہے۔


