کراچی میں پھر پانی کے بحران کا خدشہ،نیپا کے قریب لائن ٹوٹ گئی
ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
کراچی کے ایک بڑے علاقے میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ بڑھ گیا۔یونیورسٹی روڈپرنیپا چورنگی کے قریب پانی کی لائن تعمیراتی کام کے دوران ٹوٹ گئی۔لائن ٹوٹنے سے نیپاچورنگی کے اطراف کے علاقے میں پانی جمع ہے کراچی کی مصروف ترین شاہراہ یونیورسٹی روڈ پر نیپا چورنگی کے نزدیک ترقیاتی کام ہونے کی وجہ سے گلشن اقبال کو پانی سپلائی کرنے والی لائن ٹوٹ گئی۔لائن ٹوٹنے کے باعث شہرمیں ایک بارپھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا۔لائن لیکیج کے باعث نیپاچورنگی کے اطراف کی سڑک تالاب بن گئی۔شہریوں کا کہناتھا کہ گھروں میں تو پانی نہیں لیکن سڑکوں پر پانی موجود ہے ۔ سڑک پرپانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے جس کے باعث دفاتر، دکانوں اوراپنے کاموں پرجانے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔