یورپ کے لئے ساڑھے 4سال بعد فلائٹ آپریشن بحال
ویب ڈیسک
هفته, ۱۱ جنوری ۲۰۲۵
شیئر کریں
قومی ائیرلائن نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ۔ یورپ کے لیے ساڑھے چار برس بعد فلائٹ آپریشن بحال ہوگئی ۔ اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز تین سو تئیس مسافروں کو لے کر پیرس روانہ ہوئی۔ وزیردفاع نے ایئرپورٹ پر مسافروں کو الوداع کیا ۔ ایئرپورٹ کو دلہن کی طرح سجایا گیا ۔ فرانس کی یادگار ۔ آرک ڈی ٹرومف خصوصی طور پر تیار کی گئی ۔ وزیر اعظم نے پرواز کی روانگی پر قوم کو مبارکباد دی ۔ بیان میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانی براہ راست مستفید ہوسکیں گے ۔ پروازوں کی بندش سے پی آئی اے کی ساکھ متاثر ہوئی ۔ پروازوں کی بحالی کے بعد قومی ایئرلائن ترقی کی جانب گامزن ہو گی ۔