میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ناظم آباد میں 2 درجن سے زائد منشیات فروش ، پولیس سرپرستی برقرار

ناظم آباد میں 2 درجن سے زائد منشیات فروش ، پولیس سرپرستی برقرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

ناظم آباد میں 2 درجن سے زائد منشیات فروش بے نقاب ہوئے ہیں ،جنہیں علاقہ پولیس کی سرپرستی حاصل ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئس ، ہیروئن ، چرس اور گٹکا ماوا سمیت مختلف اقسام کی منشیات فروشی میں ملوث جرائم پیشہ عناصر ناظم آباد میں سرگرم ہیں ، ذرائع کے مطابق منشیات ڈیلر عرفان علی شاہ عرف ڈکیت ، نظام ، گلزیب خان ، ندیم عرف پپو ، ارسلان کھتری ، طاہر گٹکے والا ، سمیر چیلم والا ، عمیر علی ، اویس عرف دھوتی آئس اور ہیروئن والا ، سلیم خان چرس والا ، رضا علی آئساورہیروئن کا ڈیلر ، تیمور ،اسلم ، اکرم عرف وکی ، صادق تیلی ، بلال ، یوسف چیکو ،ہارون گول مارکیٹ وال ، آصف کیبن والا ، اویس دھوتی ، سلمان جبرو ، ابراہیم جبرو ،علی راجو ، ابراہیم جبرو اورشاکر مملی سمیت رفیق ودیگر برسوں سے علاقہ تھانے کی سرپرستی میں میں نوجوانوں کو منظم انداز میں منشیات کا عادی بنایا جارہا ہے ، ذرائع کاکہنا ہے کہ تھانیدار شفیق آفریدی نے زبیر کوہستانی نامی بیٹر کو منشیات نیٹ ورک چلانے پر مامور کررکھا ہے ، جو یومیہ لاکھوں روپے رشوت اکھٹا کرنے اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کو اپنے منظم نیٹ ورک میں شامل کرنے کی ذمہ داری پر مامور ہے ، منشیات فروشوں کے خلاف رسمی کارروائیاں کرکے سرکاری کھاتوں میں خانہ پری کی جارہی ہے جبکہ ہیروئن ، آئس اور چرس سمیت گٹکا ماوا استعمال کرنے والے نوجوانوں کی تعداد میں شب وروز اضافہ ہورہا ہے ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروش آزادانہ اپنا دھندا کررہے ہیں ، کم عمر بچے نشے میںمبتلا ہورہے ہیں ، یہی نہیں بلکہ بے روزگار نوجوانوں کو بھی منشیات کی فروخت میں استعمال کیا جارہا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں