رجیم چینجنگ، باجوہ نے احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی پیشکش کی، عمران خان
شیئر کریں
بانی پی ٹی آئی کی بہن حلیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ باجوہ نے انہیں رجیم چینجنگ کے خلاف احتجاج ختم کرنے پر دو تہائی اکثریت کی آفر دی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حلیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے مجھے پیغام دے کر بھیجا ہے کہ ’’ مجھے اگست 2022ئ میں جنرل باجوہ نے بلایا اور آفر دی کہ رجیم چینج کے خلاف احتجاج بند کردو تو دو تہائی اکثریت دیں گے‘‘۔علیمہ خان کے مطابق ’’عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے ماں باپ ایک غلام ملک میں پیدا ہوئے تھے ہم آزاد ہیں اور میں خدا کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکوں گا، اس سے بہتر ہے کہ ہمیں موت آجائے لیکن ایک آزاد ملک میں غلامی منظور نہیں‘‘۔علیمہ خان نے کہا کہ روز ایک کیس ہوتا ہے تین سے چار صحافیوں کو اجازت ملتی ہے جیل کے اندر اوپن ٹرائل نہیں ہے اور مقدمات میں کوئی دم نہیں ہے، صرف عمران خان کو جیل میں رکھنے کے لیے ایک طرف ضمانت ہوتی ہے پھر دوسرے مقدمے میں پھنسا دیا جاتا ہے۔