میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دہشت گردبزدلانہ کارروائیاں کریں گے جنگ میںتیزی آئے گی، نگران وزیراعظم

دہشت گردبزدلانہ کارروائیاں کریں گے جنگ میںتیزی آئے گی، نگران وزیراعظم

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۱ جنوری ۲۰۲۴

شیئر کریں

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ریاست شہداء کے لواحقین کو کبھی نہیں بھولے گی،دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی،دہشتگرد 24 کروڑ لوگوں کے عزم کو ہرا نہیں سکتے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران میں کیا۔ اجلاس میں باجوڑ میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت اور اس کے نتیجے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ نگران وزیراعظم نے کہا کہ ریاست شہداء کے لواحقین کو کبھی نہیں بھولے گی، شہید پولیس اہلکاروں نے ہمارے آنے والے کل کیلئے اپنا آج قربان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جس قدر بزدلانہ کارروائیاں کریں گے ان کے خلاف جنگ میں اسی قدر تیزی آئے گی۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگرد 24 کروڑ لوگوں کے عزم کو ہرا نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے تک انسداد پولیو مشن بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں