میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مونس الہٰی کے لاپتا قریبی دوست احمد فاران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش

مونس الہٰی کے لاپتا قریبی دوست احمد فاران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش

جرات ڈیسک
بدھ, ۱۱ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کے لاپتا قریبی دوست احمد فاران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے۔ بدھ کو مونس الہٰی کے قریبی دوست احمد فاران خان کو  سی سی پی او لاہور نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ فاران احمد کی بازیابی پر جسٹس عالیہ نیلم نے درخواست نمٹا دی۔ عدالت کے باہر صحافی نے فاران احمد خان سے سوال کیا کہ آپ 4 روز سے کہاں تھے؟ فاران خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کہیں نہیں، ادھر ہی تھا، فیملی کے ساتھ تھا۔ صحافی نے پھر سوال کیا کہ آپ کے سر پر زخم کا نشان کیسا ہے۔ فاران خان نے صحافی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ نشان گاڑی کا دروازہ لگنے سے آیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں