سٹی وارڈن 32ٹارگٹ کلرز کا سربراہ 15 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف
شیئر کریں
32ٹارگٹ کلرز کی ٹیم اور سیاسی جماعت کے دو اہم عسکری ونگز کا سربراہ ایک سٹی وارڈن کا انسپکٹر نکلا۔ ٹیپو سلطان پولیس اور حساس ادارے کے ہاتھو ں گرفتار ٹارگٹ کلر آزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے، انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم سیاسی جماعت کے 2 اہم عسکری ونگزکے کمانڈروں کا سربراہ تھا، کمانڈر علاو¿الدین عرف کالا پپو اور کمانڈر غلام ربانی عرف فرعون ملزم کے ماتحت تھے، ملزم آزاد نے 2010سے 2013تک 15افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی، انٹیروگیشن رپورٹ کے مطابق ملزم سیاسی تنظیم کے احکامات ملتے ہی شہر بھر فائرنگ، دہشتگردی اور جلاو¿ گھیراو کرتے، اسلحے کے زور پر مارکیٹیں بند کروادیتے اور بھتہ وصولی کرتے تھے، ملزم نے تفتیش کے دوران اپنے ماتحت 32کے قریب ٹارگٹ کلرز اور دیگر جرائم میں ملوث ٹیم ہونے کا بھی انکشاف کیا، گرفتار ملزم کے دیگر تمام ساتھیوں کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، گرفتاری کے وقت ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف،ٹی ٹی پستول اور چھینی ہوئِی موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی، پولیس کے مطابق ملزم سے مذید تفتیش جاری ہے مذید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔