میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسلام آباداحتجاج، وزیراعظم کا ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کاحکم

اسلام آباداحتجاج، وزیراعظم کا ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کاحکم

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہنگامہ آرائی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کے لیے اقدامات تیز کیے جائیں اور بے گناہ یا معصوم شہریوں کو گرفتار نہ کیا جائے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ،وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ ، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ انتشار پھیلا کر تیزی سے مستحکم ہوتی معیشت کو سبوتاژ کرنے کی سازش کرے، اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کے لئے اقدامات تیز کئے جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران کوئی بے گناہ اور معصوم شہری گرفتار نہ ہو۔ وزیراعظم نے انتشار اور فساد پھیلانے والوں کی نشاندہی کا عمل موثر بنانے اور ان کے خلاف ٹھوس ثبوت حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فساد پھیلانے والوں کے خلاف قائم کی گئی ٹاسک فورس کو ہر ممکن وسائل فراہم کرنے کا حکم دیا۔وزیراعظم نے وفاقی پراسیکیوشن سروس کو وزارت قانون کے تحت لانے اور اسلام آباد جیل کی تعمیر جلد از جلد مکمل کرنے کے ساتھ فنڈز فوری جاری کرنے کی ہدایت کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں