میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مطالبات نہ مانے تو سول نافرمانی کی تحریک شرو ع ہوگی، عمرایوب

مطالبات نہ مانے تو سول نافرمانی کی تحریک شرو ع ہوگی، عمرایوب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ انسان ہوں یا فرشتے مذاکرات کریں گے تاہم مطالبات نہ مانے تو سول نافرمانی کی تحریک شرو ع ہوگی۔پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی حکومت مسائل کا حل نہیں ہے ، ملک اسی وقت آگے بڑھے گا جب عدل اور انصاف ہوگا۔دوسری جانب سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا ہمارا وقت قانون سازی کے لیے صرف ہونا چاہیے لیکن ہمارا پورا وقت عدالتوں میں بے بنیاد کیسز میں ضائع کیا جارہا ہے ۔اس سے قبل پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی، ارباب عامر ایوب، آصف خان کی راہداری ضمانت درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے عمر ایوب کو فیصل آباد مقدمے میں 9 جنوری تک راہدرای ضمانت دے دی جب کہ شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی، عامر ایوب اور آصف خان کو 3 ہفتے کی راہدرای ضمانت دیدی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں