میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کررہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

حکمران اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کررہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے فاران کلب میں جے آئی یوتھ ویمن ونگ کے تحت اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت و دہشت گردی اور مظلوم و نہتے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے منعقدہ فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائد اعظم نے یہودیوں کی ریاست کو ناجائز قراردیا تھا لیکن افسوس کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق نے مسئلہ فلسطین کودو ریاستی حل قراردیا،پیپلز پارٹی کے بلاول نے بھی مسئلہ فلسطین پر دو ریاستی حل کی بات کی، نواز لیگ نے اسرائیل اور امریکہ کی مذمت تک نہیں کی۔ پاکستان کی حکومتی پارٹیاں اور حکمران دو ریاستی حل کی بات کرکے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی تیاری کررہے ہیں۔ حماس کی تحریک مزاحمت نے ہی پاکستان اور دیگر مسلم ممالک کے حکمرانوں کو اسرائیل کو تسلیم کرنے سے دور رکھا۔ 57 اسلامی ممالک کے پاس افواج، میزائل سمیت دیگر وسائل موجود ہیں اس کے باوجود اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل کے خلاف موقف سے اسے شکست ہوگی۔ ملک کی معیشت کو جاہلوں نے نہیں بلکہ پڑھے لکھے حکمرانوں وڈیروں اور جاگیرداروں نے تباہ کی ہے۔ پاکستان صرف جغرافیہ کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے کا نام ہے، ہم نظریے ا ور عقیدے کی بنیاد پر ہی فلسطین،اہل غزہ اور حماس کے مجاہدین کے ساتھ ہیں۔جے آئی یوتھ خواتین کی فلسطین کانفرنس وقت کی ضرورت ہے۔ فلسطین اور غزہ کے بچوں و خواتین سے اظہار یکجہتی اور حماس کے مجاہدین کا حوصلہ بڑھانا ایمانی تقاضہ ہے۔ فلسطین کانفرنس سے جے آئی یوتھ ویمن ونگ کراچی کی صدر عذرا سلیم،فلسطینی خاتون صابرین عبدالحق نے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں