میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 4دہشت گرہلاک

افغانستان سے پاکستان داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 4دہشت گرہلاک

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

سی ٹی ڈی کے انٹلیجنس بیسڈ آپریشن میںداعش کمانڈر سمیت4دہشتگرد ہلاک ہوگئے، دہشتگرد افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کی افغانستان بارڈرپار کرنے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران انٹیلی جنس بیسڈآپریشن ٹیم کا سامنا ہونے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ، جوابی فائرنگ میں 4دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی پولیس نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں داعش کا مقامی کمانڈر محمد داد شامل ہیں جبکہ 2ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عبداللہ اورمحمد لائق کینام سے ہوئی تاہم ایک ہلاک دہشت گرد کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔سی ٹی ڈی نے کہاکہ ہلاک دہشت گردوں2ہینڈ گرنیڈ، 2کلاشنکوف،6میگزینز اور،2پستول برآمد کیے گئے جبکہ درجنوں کارتوس ،شناختی کارڈ سمیت پاکستانی کرنسی دیگر سامان برآمد ہوا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں