ناظم جوکھیو کیس، رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8ملزمان پر فرد جرم عائد
شیئر کریں
کراچی کی عدالت نے ناظم جوکھیو قتل کیس میں پی پی کے رکن سندھ اسمبلی سمیت 8 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملیر کی عدالت میں ہوئی جس میں عدالت نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت 8ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے گواہان کو طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کے ورثا نے جام اویس سمیت 5 ملزمان کو معاف کردیا ہے اور اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر عدالت ملزمان کو رہا کردے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ مقتول کی اہلیہ شیرین جوکھیو نے ملزمان سے دیت کی رقم کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد مقتول ناظم کی اہلیہ اور بچوں کو ملزمان کی جانب سے دیت کی رقم ادا کر دی گئی ہے۔ ملزمان اور فریقین کے درمیان صلح نامہ عدالت میں جمع ہے جسے تاحال منظور نہیں کیا گیا ہے۔