میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل،حکمران اتحادنے سرجوڑلیے،متعددآپشن زیرغور

اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل،حکمران اتحادنے سرجوڑلیے،متعددآپشن زیرغور

ویب ڈیسک
هفته, ۱۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

اگروزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے پنجاب اسمبلی توڑدی تو کیا حکمت عملی بنائی جائے؟،حکمران اتحاد کی سینئر قیادت نے سر جوڑ لئے ۔ ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد نے مختلف آپشنز پر غور شروع کردیا، ہر صورت کوشش کی جائے کہ پرویز الٰہی کو انگیج کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق حکمران اتحادی کی جانب سے تجویز دی گئی وزیراعلیٰ پنجاب کو انگیج کرنے کیلئے چوہدری شجاعت کو ٹاسک دیا جائے۔حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں آصف زرداری کا کردار اہم ہوگا، پنجاب و پختون خواہ اسمبلیاں ٹوٹنے اور باقی دو صوبوں سے پی ٹی آئی کے جانے بحران پیدا ہوجائیگا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ پنجاب اور پختون خواہ کے انتخابات ہوجائیں، دو صوبوں میں انتخابات ہونے کے بعد ہم حکومت بنالیں گے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی صوبائی حکومتیں بننے سے قومی اسملی انتخابات میں نشستیں زیادہ حاصل کرنا آسان ہوگا، ،خالی ہونے والے قومی و صوبائی حلقوں کیلئے انتخابات کرانے کیلئے 20 ارب درکار ہونگے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق موجودہ سیاسی منظرنامے میں پرویز الٰہی کی اہمیت بڑھ گئی ہے، اگر پرویز الہیٰ اسمبلی نہیں توڑتے تو پی ٹی آئی ارکان کے مستفی ہونے کا آپشن موجود ہے۔ذرا ئع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ارکان کو استعفے دلانے کا فی الحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا، پنجاب میں موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے آصف زرداری کا کردار اہم ہوگا۔ پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری اسلام آباد میں موجود ہیں، اور تمام فریقین سے رابطے میں ہیں، آصف زرداری لاہور جانے کا پلان بنا رہے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں