میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عالمی کتب میلہ21 دسمبرسے ایکسپوسینٹرکراچی میں شروع ہوگا

عالمی کتب میلہ21 دسمبرسے ایکسپوسینٹرکراچی میں شروع ہوگا

ویب ڈیسک
پیر, ۱۰ دسمبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

پاکستان پبلشرزاینڈ بک سیلرز ایسوسی ایشن کے تحت 14واں بین الاقوامی کتب میلہ جمعہ21دسمبرسے ایکسپوسینٹرکراچی میں سجے گا۔25 دسمبر تک جاری رہنے والے عالمی کراچی کتب میلے کا افتتاح صوبائی وزیرتعلیم سردارعلی شاہ کریں گے ،پاکستان پبلشرزاینڈبک سیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عزیزخالد کے مطابق کتب میلے کی تیاریاں مکمل ہیں پبلشرزاوربک سیلرزکے لیے ایکسپو سینٹر میں 330 اسٹال مختص کیے گئے ہیں جو ایکسپوسینٹرکے ہال نمبرایک ،دواورتین میں دیے جائیں گے ۔کراچی بین الاقوامی کتب میلے میں کئی غیرملکی پبلشرزشریک ہورہے ہیں جبکہ بعض غیرملکی پبلشرز کی فراہم کی جانیوالی کتب میلے میں موجود ہوں گی جن میں بھارت ،سنگاپور، ملیشیا ،ترکی اوربرطانیہ سمیت دیگرممالک کے پبلشرز شامل ہیں اس کے علاوہ کئی نئی کتابوں کی تقریب رونمائی بھی کتب میلے میں کی جائیں گی، واضح رہے کہ کتب میلے کے پہلے روزکے بعد آخری 4 روز تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات ہوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں