طاہر القادری سے ملاقات کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھا، خورشید شاہ
شیئر کریں
سکھر(بیورو رپورٹ)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں کوئی بھی لفظ حرف آخر نہیں ہوتا، طاہر القادری سے ملاقات کا مقصد حکومت گرانا نہیں تھا۔کراچی روانگی سے قبل سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ طاہر القادری سے ملاقات میں فلسطین کے مسئلے اور سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے، ملاقات کا مقصد یے نہیں تھا کہ حکومت گرائی جائے ، احتجاج کرنا سب کا حق ہے، ہمارا موقف واضح ہے کہ ہر حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے، جبکہ پیپلزپارٹی کے عمران خان کے ساتھ ابھی تک سیاسی معاملات طے نہیں پائے ہیں ، عمران خان نے پیپلزپارٹی کو کیا آڑے ہاتھوں لیا ہے، ابھی وہ خود عدالتوں میں بری طرح پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سننے میں آرہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جماعت کو بھی باہر سے فنڈنگ کے معاملات سامنے آرہے ہیں جبکہ ہمارے کارکنان کے پی کے مردان اور دیگر کئی ایسے شہروں میں پھنس گئے، جو جلسے میں شریک نہ ہوسکے، جلسے میں آصف علی زرداری کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کی بات نہیں کی گئی تھی۔