میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی کے تھانوں کی مرمت، تزئین وآرائش،28 کروڑ کی ادائیگی

کراچی کے تھانوں کی مرمت، تزئین وآرائش،28 کروڑ کی ادائیگی

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ کراچی کے 31 پولیس اسٹیشن ریپئئر ہورہے ہیں جبکہ پچاس کو مزید رپیئر کیا جائے گا۔ اس مد میں 28 کروڑ روپے ایس ایس پیز کو دئیے گئے ہیں ۔ سندھ گورنمنٹ نے اس بار پانچ ارب روپے تھانوں کو بجٹ دیا۔سینٹرل پولیس آفس کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سکھر میں پولیس افسران کے تنازع کی تحقیقات جاری ہیں۔کمیٹی نے ایک مختصر رپورٹ بنائی تھی ۔ جب تحقیقات مکمل ہوں گی میڈیا کے سامنے لائی جائے گی۔ایس ایس پی اور ڈی آئی جی کو ہٹاکر تحقیقات کرائی ہیں ۔ میر پور خاص واقعے پر قانون کے حساب سے کام جاری ہے ۔۔۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ پولیس میں احتساب کا ایک نظام ہے جو کسی بھی دوسرے سرکاری ادارے سے بہتر ہے ۔ پولیس کا کام آرگنائز کرائم کو روکنا ہے ۔ پولیس اور پبلک مل کر کام کریں گے تو ہی بہتری آئے گی۔ْ انہوں نے کہا کہ ایسے ایس ایچ اوز جن کا کوئی قصور نہیں تھا اور ہٹ گئے تھے انہیں دوبارہ لگایا گیا۔ضروری ہے کہ ایس ایچ او سمیت ہر افسر عہدے پر اپنی مدت پوری کرے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں