میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سردیوں میں گیس کی بجائے بجلی استعمال کریں،وزیرتوانائی کاعوام کو مشورہ

سردیوں میں گیس کی بجائے بجلی استعمال کریں،وزیرتوانائی کاعوام کو مشورہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۰ نومبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

وزیرتوانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں عوام سردیوں میں گیس کی جگہ بجلی استعمال کریں۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ، وزیراعظم پاکستان نے 26 روپے فی یونٹ بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ، کوشش ہے کہ ہرسال 6 ماہ کے لیے ایسا پیکیج لے کر آئیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسمیشن لائنز کا بروقت مکمل نہ ہونا مہنگی بجلی کی ایک وجہ ہے ، منصوبوں میں تاخیر ہمارا نظام برداشت نہیں کر سکتا۔ این ٹی ڈی سی کی وجہ سے بجلی کا ترسیلی نظام درست نہیں ہے ، این ٹی ڈی سی ماضی میں بد انتظامی کا شکار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسمیشن لائنز کا بروقت مکمل نہ ہونا مہنگی بجلی کی ایک بڑی وجہ ہے ، اس مثال یہ ہے کہ بجلی کے پیدا کرنے کے جن منصوبوں کو 2018 میں ختم ہونا تھا وہ اب 2026 میں ہوں گے ۔ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کر رہی ہے ، ہم سب سے زیادہ کلین انرجی پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ٹی ڈی سی ماضی میں بد انتظامی کا شکار رہا ہے اس لیے اب این ٹی ڈی سی کو توڑ کر کابینہ کی اجازت کے بعد ترسیلی نظام کو 3 کمپنیزمیں تقسیم کیا جائے گا۔اویس لغاری نے کہا کہ عام صارفین اور انڈسٹری کو 26 روپے تک اضافی استعمال پر ریلیف دیا گیا ہے ، جس کا مقصد یہی ہے کہ عوام سردیوں میں مہنگی گیس استعمال کرنے کے بجائے بجلی کے استعمال سے اپنی ضروریات پوری کریں، بجلی کی قیمتوں پریہ ریلیف صنعتوں اورعام شہریوں کے لیے ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں