میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں، بیلجیئم

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہے ہیں، بیلجیئم

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

یورپی ملک بیلجیئم کی وزیر برائے ترقیات تعاون کیرولین جینز نے کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین اور نیٹو ہیڈ کوارٹر کے حامل اہم ملک بیلجیئم کے وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ بیلجیئن وزیر کا مزید کہنا تھا کہ فلسطین میں پائیدار اور طویل مدتی امن حاصل کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ کیرولین جینز اس سے قبل بھی اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات پر تنقید کرتی رہی ہیں۔ بیلجیئن وزیر کے مطابق غزہ میں جانے والی انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیئے۔ بیلجیئم فلسطین کیلیے 20 لاکھ یورو کی اضافی امداد دے رہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں