میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حماس  نے یرغمالی دو معمر خواتین اور بچے کی ویڈیو جاری کر دی

حماس نے یرغمالی دو معمر خواتین اور بچے کی ویڈیو جاری کر دی

جرات ڈیسک
جمعه, ۱۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

فلسطین کی تنظیم تحریک اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ نے انسانی بنیادوں اور صحت کی وجوہات کی بنیاد پر ایک معمر اسرائیلی خاتون اور ایک لڑکے کو رہا کرنے کی تیاری کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القدس بریگیڈ کے ترجمان نے ٹیلی گرام ایپلی کیشن کے ذریعے ایک ویڈیو ریکارڈنگ میں مزید کہا کہ اسرائیلی خاتون اور لڑکے کی رہائی کا اقدام اس وقت نافذ العمل ہو گا جب زمینی اور سکیورٹی کے حوالے سے مناسب شرائط پوری ہو جائیں گی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم غزہ کی پٹی کے ہر انچ پر بمباری کی روشنی میں اسرائیلی قیدیوں کے حوالے سے اپنی ذمہ داری سے دستبردار ہو رہے ہیں۔القدس بریگیڈز نے ایک اور ویڈیو ریکارڈنگ نشر کی جس میں اسرائیلی خاتون حنا کتزیر کو عبرانی میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ خاتون نے کہا میں سمجھتی ہوں کہ اس سارے افراتفری اور ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا اس کا ذمہ دار نیتن یاہو ہے۔ نیتن یاہو نے سنگین غلطیوں کا ارتکاب کیا اور انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے۔اسرائیلی فوج کے ترجمان رچرڈ ہیچ نے تحریک اسلامی جہاد کی طرف سے نشر کی جانے والی ویڈیو کی مذمت کی اور اسے نفسیاتی دہشت گردی قرار دے دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں