میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
انتخابات سے پہلے نوازشریف ،عمران خان کو انصاف ملنا چاہیے ‘ میاں جاوید لطیف

انتخابات سے پہلے نوازشریف ،عمران خان کو انصاف ملنا چاہیے ‘ میاں جاوید لطیف

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۰ نومبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ایک بندے کو جیل میں تمام سہولتیں مل رہی ہیں اورنوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ تین دن بکری کا دودھ ،چار دن اونٹنی کا دودھ پیوں گا ، آج بھی سہولت کاری موجود ہے ، ملکی اداروں سے گزارش ہے یہ تاثر قائم نہیں ہونا چاہیے کہ منصفانہ انتخابات نہیں ہو رہے، تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ اورسب کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع ملنا چاہیے ،کیا9مئی کے پودے کی پرورش کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ایک بار پھر پاکستان کی اینٹ سے اینٹ بجانا چاہتے ہیں ،ووٹ کو عزت ملے گی تو آئینی حدود میں رہ کر پاکستان کو گرداب سے نکال سکیں گے،انتخابات سے پہلے نوازشریف اور پی ٹی آئی چیئرمین کا فیصلہ ہونا چاہیے ،اگر کوئی مجرم ہے تو سزا ملنی چاہیے تاکہ پتہ چل سکے کون ملک کا خیر خواہ ہے،وزیر اعظم جیالا ہو یا متوالا ہو یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن نتائج کے بعد کسی کی خواہش پوری ہوگی ،خطے کو نوازشریف کی ضرورت ہے۔ لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج کل انصاف کے تقاضے ، لیول پلینگ فیلڈ اور مٹی ڈالواور آگے بڑھو کی باتیں ہو رہی ہیں ،میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ہماری عدالت میں عدم حاضری ، عدم پیروی پر اپیل خارج ہو اور ہمارے آنے پر بحال ہو جائے تو اس کو کیا انصاف کے تقاضے نہیں کہتے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں