حکومت، اسٹیبلشمنٹ، عمران خان کے درمیان فائنل راؤنڈ
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۰ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
وزیراعظم شہبازشریف اورقائد ن لیگ نوازشریف کے درمیان لندن ملاقات میں عمران خان کے کسی بھی مطالبے کو نہ ماننے پر اتفاق ہوا ہے، انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق شہباز شریف جو تجاویز ن لیگ کے قائد کے پاس لے کر گئے تھے وہ پزیرائی نہ پا سکیں، اسٹیبلشمنٹ حالیہ تنازع کا ایک پرامن حل تلاش کرنے کی خاطر سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات چاہتی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ کے اندر ایک اعلی ترین تقرری کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے، جو سیاسی حالات پر بھی اپنے اثرات مرتب کر رہا ہے، دوسری جانب عمران خان اپنے لانگ مارچ کو الیکشن کی تاریخ حاصل کرنے تک ملتوی کرنے کو تیار نہیں، یہ صورتحال فریقین کے درمیان مستقل نوعیت کے تصادم کا اشارہ کر رہی ہے تاہم سیاسی مبصرین کے نزدیک اگلے سات روز میں فیصلہ کن راؤنڈ نتیجہ خیز ثابت ہو گا۔