حکومت کاعوام کو440ووٹ کاجھٹکا،بجلی ڈھائی روپے فی یونٹ مہنگی
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۰ نومبر ۲۰۲۱
شیئر کریں
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سی سی پی اے کی درخواست پر بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 52 پیسے اضافی کیا گیا ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔